ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وائرس بری طرح پھیلنے  کے بعد آل پارٹی میٹنگ طلب کرنا مضحکہ خیز :   سابق وزیراعلیٰ   کمار سوامی 

وائرس بری طرح پھیلنے  کے بعد آل پارٹی میٹنگ طلب کرنا مضحکہ خیز :   سابق وزیراعلیٰ   کمار سوامی 

Thu, 15 Apr 2021 11:58:50    S.O. News Service

بنگلورو،15؍اپریل  (ایس او  نیوز ) ریاست میں کورو نامعاملات کے بے تحاشہ پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے در کاراقدامات اٹھانے کے حوالے سے ریاستی وزیراعلیٰ  بی ایس ایڈی یور پانے 18 اپریل کو آل پارٹی میٹنگ طلب کی ہے ۔

اس آل پارٹی میٹنگ پرسخت ردعمل  ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ  ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا کہ کورو ناو باجتنا پھیلنا ہے پھیلنے دیا گیا ، ریاست میں مکمل طور پر پھیلنے  کے بعداب آل پارٹی میٹنگ طلب کر نے سے فائدہ کیا ہے؟

  بیدر کے  بسواکلیان میں انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا کی دوسری لہر شروع ہوگئی ہے۔جنوری اورفروری میں ہی ماہرین صحت نے ریاستی حکومت کو آ گاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپریل میں   یہ وائرس انتہائی تیز رفتاری سے پھیلتا جائے گا۔اس کے باوجودحکومت نے اتنہائی لا پروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے ۔

 وزیراعلیٰ  لے کر کا بینہ وزرا تک ہرکوئی ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم میں مصروف ہو گیا ہے ۔ایسا محسوس ہور ہا ہے کہ حکومت کو عوام کی زندگیوں سے زیادہ انتخابات ہی اہم ہوگئے ہیں ۔ ریاست میں اتنی خراب حالت اس سے پہلے میں نے بھی نہیں دیکھی ۔

کمارسوامی نے بار بار بدلتے گائڈلائنس پر برہمی ظاہر کر تے ہوئے کہا کہ کورو نار ہنما خطوط  صبح  میں کچھ ہوتے ہیں اور شام تک اس میں تبدیلی آ جاتی ہے ۔ جہاں تک نائٹ کر فیو کی بات ہے وہ انتہائی مضحکہ خیز ہے ،رات کی کر فیو سے کس کو فائدہ ہوگا ؟ دن  بھر گھومنے پھرنے کے لیے عوام کو چھوڑ کر رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک کر فیو جاری کر نے سے فائدہ کیا ہور ہا ہے، نائٹ کر فیوشروع ہونے سے پہلے 90 فیصد عوام اپنے گھروں کو گئے ہوتے ہیں ۔گاؤں بھر میں   کورونا پھلنے کے بعد اب حکومت نے  آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے، پتہ نہیں حکومت نے اس طرح کیوں کیا ہے؟ ۔ 


Share: